لاہور (نمائندہ خصوصی ) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر سیاسی و قانونی ٹیم سے آئینی و سیاسی صورتحال کے حوالے سے مشاورت کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،سابق وزیر قانون زاہد حامد ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی عطا اللہ تارڑ، ملک احمد خان ،احد چیمہ سابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ اورمصطفی رمدے ایڈووکیٹ نے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی و آئینی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو قانونی ماہرین کی جانب سے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔