اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مردم شماری پر مختلف سیاسی جماعتوں کے تحفظات و اعتراضات پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جسے تین دن میں لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مردم شماری پر مختلف سیاسی جماعتوں کے تحفظات واعتراضات کا سلسلہ جاری ہے، ایم کیو ایم کے رہنما و وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کو مردم شماری کی مانیٹرنگ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اعتراضات کا حل تلاش کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور ساتھ ہی تین دن میں لائحہ عمل تیار کرنیکی ہدایت بھی دی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے حکام کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے سندھ میں اٹھنے والے اعتراضات کا جائزہ لیا جائیگا ۔