کراچی (نمائندہ خصوصی )سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ عبد الحلیم شیخ نے کراچی میں پیپلز الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا۔انتظامیہ کے مطابق پیپلز الیکٹرک بس بحریہ ٹاون سے ملیر ہالٹ تک چلے گی، اس روٹ پر ابتدائی طور پر 13 بسیں چلائی جارہی ہیں۔تاہم سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ کا کہنا ہے کہ وفاق سے مزید 300 بسیں دینے کا مطالبہ کردیا ہے، جون تک بسوں کی تعداد 350 ہوجائیگی۔عبد الحلیم شیخ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی کو کل 10 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، روٹس بہتر بنانے کے لئے وزیر اعلی نے خصوصی گرانٹ منظور کیا ہے۔انہوں نے بتایا بحریہ ٹاون سے ملیر ہالٹ تک 100 روپے کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔