اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر اور سی ای او مسٹر ڈیوڈ ملی بینڈ نے (جمعرات)کوفنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔فنانس ڈویژن میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویڑن کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آ ئی آ ر سی کے صدر اور سی ای او ڈیوڈ ملی بینڈ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ملک میں پیداہونے والی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورت حال سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے انہیں سیلاب متاثرین کی معاشی ریلیف،تعمیرنواوربحالی کےلئے موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں اور پروگراموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔