لاہور (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے لگژری ہاﺅس ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے عمران خان کی والدہ شوکت خانم کے نام زمان پارک لاہور پر نوٹس کا اجراءکیا گیا ہے ۔عمران خان کو نوٹس وصول کرانے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی اور نوٹس وصول کرایا۔نوٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ کے ذمے36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہے، اگر 7 روز کے اندرعملدرآمد نہ ہوا تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔