کوئٹہ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گورنر بلوچستان کے ایگزیکٹو اختیارات میں تجاوز اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی بے جا مداخلت کے باعث بلوچستان اسمبلی توڑنے کی دھمکی دے دی۔ صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا وزیراعلئ بلوچستان سے رابطہ۔ اسمبلی توڑنے کی صورت میں قدوس بزنجو کو پی ٹی آئی بلوچستان کی صدارت اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں وزیراعلئ بنانے کی پیشکش کر دی ہے زرائع کے مطابق
وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے بلوچستان اسمبلی توڑنے کی صورت میں شدید آئینی بحران کا خدشہ پیدا ہو جائے گا ۔ آئندہ چند روز ملکی سیاست میں انتہائی اہم۔ذرائع