جدہ ( نیٹ نیوز)
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچ گئے۔سعودی عرب پہنچنے کے بعد نوازشریف کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ سے ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزاریں گے اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے، لاہور سے مریم نواز پہلے ہی جدہ پہنچ چکی ہیں۔سعودی شاہی حکام نے نواز شریف کیساتھ شہباز شریف کو بھی عمرے کیلئے مدعو کرلیا ۔ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے ، نواز شریف عید کےبعد برطانیہ واپسی سے پہلے کچھ دن دوحا میں بھی قیام کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سے ہی جدہ میں موجو دہے جبکہ وزیراعظم کے 26 رمضان کو سعودی عرب پہنچنے کا امکان ہے ۔واضح رہےسابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیر علاج ہیں۔