اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے امجد علی بوہیو ، محمد عبدالرحمٰن اور خادم حسین سومرو کی ایک سال کیلئے بطور ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔صدر نے ارباب علی ہاکڑو ، جواد اکبر سروانا اور ثنا اکرم منہاس کو بھی ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کیا ہے۔صدر مملکت نے سندھ ہائیکوٹ میں ججوں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔