راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (ایچ آئی ٹی) کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا جہاں انہیں ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں، جاری منصوبوں پر پیشرفت، مختلف مصنوعات کی مقامی طور پر تیاری کی کوششوں سمیت جدت پسندی کے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کیلئے ٹینکوں، اے پی سیز، بہتر حفاظتی اقدامات، ریموٹ ویپن سسٹمز اور مقامی ساختہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرلز کی تیاری اور اپ گریڈیشن کا بھی مشاہدہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ ایچ آئی ٹی نالج اکانومی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا مرکز بن چکا ہے جو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول، ملکی برآمدات اور معیشت کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔
جنرل عاصم منیر نے ادارے میں کام کرنے والے اہلکاروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور افسران اور افرادی قوت کے کاوشوں کو سراہا۔