کراچی(نمائندہ خصوصی) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کی مرکزی کورکمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز لاہور میں ہوا۔اجلاس کی میزبانی کے فرائض چیئرمین یو بی جی شہزاد علی ملک نے انجام دیئے۔اجلاس میں پاکستان بھر سے تاجرنمائندگان شریک ہوئے اور چاروں صوبوں سے آئے ہوئے مرکزی کورکمیٹی کے ممبران نے اتفاق رائے سے نوجوان بزنس لیڈر ایس ایم تنویر کو یو بی جی کا سرپرست اعلیٰ منتخب کرلیا۔ سرپرست اعلیٰ کا منصب ایس ایم تنویر کے والد اور دنیائے تجارت کے معرف لیڈر ایس ایم منیر کی وفات سے خالی ہوا تھا۔ مرکزی ترجمان گلزارفیروز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیئرمین یو بی جی شہزاد علی ملک،صدر زبیرطفیل،ریاض الدین شیخ،سابق صدورایف پی سی سی آئی عبدالرؤف عالم،انجینئرداروخان،غضنفربلور،سابق سینئرنائب صدر ایف پی سی سی آئی خالدتواب، سیکریٹری جنرل سندھ ریجن یو بی جی حنیف گوہر،ظفربختاوری،امجد چوہدری،ملک سہیل حسین،عبدالرؤف مختار اوردیگر نے اظہار خیال کیا جبکہ اجلاس میں اجلاس میں سابق چیئرمین اپٹما گوہراعجاز، احمدچنائے،زاہد اقبال چوہدری،عاطف اکرام شیخ،منظورالحق ملک،حاجی عطاالرحمان، عامرعطا باجوہ، ڈاکٹر نعمان بٹ، حاجی افضل، میاں زاہد حسین،مومن علی ملک،محمد یاسین، میاں ظفر اقبال،پیرناظم حسین،خواجہ ضرار،جواد کاظمی،عزیزالرحما ن چن،قاضی محمداکبر،ممتاز شیخ،چوہدری راشدحمید اوردیگر تاجررہنما شریک ہوئے۔ ایس ایم تنویر نے بلامقابلہ سرپرست اعلی یوبی جی منتخب کرنے پر یو بی جی کی مرکزی کورکمیٹی اوریو بی جی سندھ کورکمیٹی کی جانب سے نامزد کئے جانے کا شکریہ ادا کیا۔مرکزی کورکمیٹی کے ممبران نے ایس ایم تنویر کو گروپ کو ری آرگنائز کرنے اور فعال بنانے کا مینڈیٹ دیا۔اس موقع پر ایس ایم تنویر نے کہا کہ ان کیلئے سرپرست اعلیٰ کا منصب انتہائی اعزاز ہے کیونکہ اسی منصب پر میرے والد ایس ایم منیر نے برسوں تک بزنس کمیونٹی کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ میری ہرممکن یہ کوشش رہے گی کہ میں یو بی جی کو نہ صرف متحد رکھوں بلکہ اسے پہلے کی طرح ملک بھر میں فعال بناؤں۔انہوں نے کہا کہ ہم گروپ سے ناراض افراد کو واپس لائیں گے، اب ہمیں تصاویر اور بیانات سے بڑھ کر بزنس کمیونٹی کی خدمت کیلئے ان کے دروازے تک جانا ہوگا،ان سے انکے مسائل معلوم کرکے حکومت تک پہنچانے ہونگے،ایف پی سی سی آئی کو ایک بار پھر مستند،مضبوط اور فعال ادارہ بنانا ہوگا تاکہ وہاں کی مالی بدحالی ختم ہوسکے۔صدر یو بی جی زبیرطفیل نے کہا کہ ایس ایم تنویر ہمارے گروپ کوسرپرست اعلیٰ کی حیثیت سے مضبوطی کی جانب لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران بزنس کمیونٹی کے مسائل ایف پی سی سی آئی کے ذریعہ حل نہیں کرائے جاسکے اورموجودہ برسراقتدارگروپ بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرنے میں ناکام رہا ہے لیکن ہمارا گروپ ایک بار پھر برسراقتدار آکرفیڈریشن چیمبرکو مضبوط ومستحکم بنائے گا۔شہزاد علی ملک نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایس ایم تنویر بطورسرپرست اعلیٰ اپنے والد ایس ایم منیر کی طرح بزنس کمیونٹی کومتحد رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ خالدتواب اورحنیف گوہر نے کہا کہ یو بی جی سندھ کورکمیٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے مرکزی کورکمیٹی کے سامنے سرپرست اعلیٰ کیلئے ایس ایم تنویرکا نام پیش کیا۔ علاوہ ازیں ایس ایم منیر کو اتفاق رائے سے یونائٹیڈ بزنس گروپ کا سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پر مرکزی ترجمان یو بی جی گلزارفیروز،نوید بخاری (کینیڈا)،نوراحمدخان،شیخ عمرریحان،زبیرچھایا، صدر کاٹی فراز الرحمان،زاہدسعید،اختیار بیگ اوردیگر رہنماؤں نے ایس ایم تنویر کو سرپرست اعلیٰ یو بی جی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔