کراچی (نمائندہ خصوصی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5 ویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔کراچی میں سترہویں سحری کے موقع پر نارتھ ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ شہر میں گورنر ہاوس کی افطاری کے بینر ہٹا دیئے گئے ہیں، مجھے میسج ہے اب آپ رک جائیں، بہت ہوگیا عوام عوام۔انہوں نے کہا کہ اختیارات دے کر اسٹریٹ کرائم ختم کئے جا سکتے ہیں۔گورنر سندھ نے بتایا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کر چکا ہوں جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام گیس بلز گورنر ہاﺅس میں جمع کروائیں، انہیں صفر کروائیں گے۔