لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہو ئے ےمریدکے میں آٹا مل اور صادق آباد میںچاول فیکٹری سے چینی کی 28 ہزار بوریاں براٰمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو کی سربراہی میں ٹیم نے چینی کی افغانستان سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی فلور ملز مریدکے سے 15 کروڑ روپے مالیت کی غیرقانونی ذخیرہ کی گئی 22 ہزار بوریاں برآمد کر لیں۔دوسری طرف فلور ملز کے مالکان نے دعویٰ کیا ہے پکڑی گئی چینی کا سٹاکس اعلان شدہ اور گودام رجسٹرڈ ہے ، جبکہ پنجاب حکومت نے بتایا کہ گودام کے لائسنس کی معیاد ختم اورسٹاک ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ کوتحریری طورپرڈکلیئرڈ نہیں تھا۔محکمہ خوراک نے صادق آباد نجی فیکٹری میں چاول کی بوریوں کے درمیان چھپائی گئی چینی کی چھ ہزار بوریاں پکڑ لیں، گھوٹکی کی شوگرمل کی چینی افغانستان سمگلنگ کے لیے صادق آباد کی رائس ملز میں چھپائی گئی تھی۔