پیانگ یانگ( نیٹ نیوز ) شمالی کوریا نے سمندر کی سطح کے نیچے جوہری صلاحیت کے حامل ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا کے جوہری صلاحیت سے لیس ڈرون کے ذریعے نیوی کے جہازوں اور بندرگاہوں کو تباہ کیا جا سکے گا۔شمالی کوریا کی جانب سے زیر آب کیے گئے تجربے میں ڈرون نے 71 گھنٹے میں ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے ہدف کا نشانہ بنایا۔ شمالی کوریا نے زیر آب استعمال ہونے والے ڈرون کو ’ سونامی‘ کا نام دیا ہے۔شمالی کوریا عالمی مخالفت اور پابندیوں کے باوجود مسلسل میزائل تجربات کررہا ہے۔ خطے میں ہونے والی جنوبی کوریا اور امریکا کی جنگی مشقوں کے تناظر میں حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کی جانب سے تجربات میں تیزی آئی ہے۔