کوئٹہ( نمائندہ خصوصی ) گورنر بلوچستان نوشکی دورے کیلئے ہیلی کاپٹر نہ ملنے پر ناراض ،وزیراعلی بلوچستان پر تنزیہ جملوں کے وار کردیئے نوشکی میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ دورے پر چیف سیکرٹری بلوچستان،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے ان کے ہمرا ہ آنا تھا مگر ہیلی کاپٹر دستیاب نہیں تھا بھائی جان سوئے ہوئے تھے جاگ نہیں رہے تھے جبکہ ان کا تمام اسٹاف بھی سویا ہوا تھاجس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نہیں مل سکا مگر پھر بھی اپنے وعدے کوپورا کرتے ہوئے عام گاڑی میں سفر کر کے یہاں آیاہوں جس گاڑی میں سفر کرکے آیاہوں بطور گورنر اس عام گاڑی میں سفر کرنے کی اجازت تک نہیں ہے مگر آئندہ پھر یہاں کا دورہ کروں گا اور یہاں رات بھی گزاروں گا پشتون بلوچ قبائلی معاشرہ ہے اگلی بار آوں گا تو یہاں جرگے میں شرکت کروں گا اور جرگے میں اختیارات تضویض کرکے قبائلی تنازعات حل کریں گے صوبے کا نمائندہ ہوں مسائل کے حل کیلئے ہر دروازہ پردستک دوں گا۔