کراچی( نمائندہ خصوصی )
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے صدر مفتی رب نواز حنفی اور جنرل سکیٹری مولانا تاج محمد حنفی کے ہمراہ میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم ممالک مل کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں،رمضان کے محترم اور مقدس مہینے میں اسرائیل مسلمانوں پر ظلم ڈھا کر امت مسلمہ کے جذبات مجروح کر رہا ہے،ہم اسرائیل کی اس دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،اہلسنت والجماعت اپنے فلسطینی مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گئے،ہم اپنے قبلہ اول بیت المقدس کے تقدس کو پامال کرنے نہیں دیں گئے،مسجد اقصی کی بےحرمتی مسلمانوں کی دل آزاری کے مترادف ہے،عالمی برادری اسرائیل سے اس پر نوٹس لے،