اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا، نتخابات کرانے کیلئے فنڈز کیلئے وزارت خزانہ اور سکیورٹی انتظامات کیلئے نگران حکومت بھی رابطہ کرے گا۔ ذرائع اے آروائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر14مئی کو پنجاب میں عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن پنجاب میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کرانے کیلئے فنڈز کیلئے وزارت خزانہ سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق پنجاب کی نگران حکومت سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران حکومت نے انتظامی اور سکیورٹی معاملات پر مداخلت کی جائے گی۔ یاد رہے الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہوا جس میں سپریم کورٹ کے گذشتہ روز کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کے کیے دئیے گئے شیڈول کا جائزہ لیا گیا۔وکلا نے 14 مئی کو انتخابات کرانے کے حکم پر بریفنگ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگز کو پنجاب میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن نے فنڈز اور دیگر متعلقہ امور کے لیے جلد وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔