کراچی( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ عدالت عظمی کے فیصلے سے ملک ایک آئینی بحران سے باہر نکل چکا ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کو ملک کی عوام سراہتی ہے ، اپنے جاری بیان سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ حالیہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے جو آئین پاکستان کی جیت اور ملک میں جہموریت کی بقا کی ضامن ہوگا اور اس قسم کے فیصلوں ہی سے عوام کا اداروں پر اعتماد بحال ہوگا ، انہوں نے کہا کہ جو عدلیہ کو گھر کی لونڈی بنانے کی سازشیں کررہے تھے اس فیصلے سے آئین اور قانون کے خلاف سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اب تمام حب الوطنی اور جمہوری جماعتوں کو وطن عزیز کی خاطر عدالت عظمی کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بننے کے بجائے اپنی آئینی زمیداری پوری کرتے ہوئے مقرر مدت میں انتخابات کرائیں ۔