ابوظہبی(نمائندہ خصوصی)بحیرہ عرب میں رات گئے ڈھائی سے تین بجے کے درمیان تین زلزلے محسوس کیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے میں کہاگیاکہ زلزلے کا پہلا جھٹکا دو بجکرچونتیس منٹ پرآیا ۔جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ۔گہرائی چالیس کلومیٹر تھی ۔جبکہ دوسرا جھٹکا دوبجکر چوالیس منٹ آیا۔جس کی شدت 5.5 تھی ۔گہرائی دس کلومیٹرریکارڈ کی گئی ۔تیسرا جھٹکا تیسرا تین بجے آیا۔شدت 5.3 تھی۔جبکہ گہرائی ساٹھ کلومیٹر تھی۔