کراچی (نمائندہ خصوصی)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے عید پر شہریوں کو گورنرہاﺅس آکرشیر خورمہ کھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام کے درمیان جانے پر اعتراض کرنیوالے خود بھی عوام میں نہیں جاتے۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے نیو کراچی میں شہریوں کے ساتھ سحری کی ، اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ میں پرائمری ایجوکیشن کمیشن تشکیل دیاجائے،تعلیم کو فروغ ملے گا، تنقیدکرنے والے کسی حال میں خوش نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہاکہ عوام ہر صاحب اختیار کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں ، میرے عوام میں جانے کامقصد ان کے مسائل سے آگاہی ہے، عوام سے ملاقات کے لئے کسی نہ کسی فوڈاسٹریٹ پرجاتا رہوں گا۔