لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں پر ہونے والے مقدمات کے معاملے پر قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) نے آج بروز بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کو دوبارہ طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے بیان ریکارڈ کروانے کے لئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کو آج (بدھ) دوپہر 1 بجے سی سی پی او آفس میں طلب کیا ہے، پی ٹی آئی رہنماﺅں فواد چودھری، حماد اظہر، اعجاز چودھری، مسرت جمشید چیمہ، فرخ حبیب اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماﺅں کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جے آئی ٹی کی طرف سے پہلی دفعہ بلانے پر صرف سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، اسد عمر کے علاوہ پی ٹی آئی کا کوئی رہنما پیش نہیں ہوا تھا، جے آئی ٹی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے خلاف توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔