کراچی(نمائندہ خصوصی)
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کے سندھ حکومت کی جانب سے 78 لاکھ خاندانوں میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے آٹے کی مد میں 2 ہزار روپے فی خاندان دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اب تک 16 لاکھ 16 ہزار 422 خاندانوں میں آٹے کی مد میں مجموعی طور 3 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد تقسیم کی گئی ہے۔ یہ بات انہونے آج رمضان المبارک میں قیمتوں میں کنٹرول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنر، سیکریٹری زراعت، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن، ڈی جی مارکیٹ کمیٹی، تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے میں بچت بازار اور قیمتوں پر کنٹرول کے لئے کئے گئے اقدامات کے متعلق تمام ڈویژنل کمشنرز نے اگاہی دی۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے بتایا کے رمضان المبارک میں کراچی میں 1833 منافع خوروں کے خلاف کاروائی میں 91 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کمشنر حیدرآباد نے بتایا کے حیدرآباد میں 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، میرپور خاص ڈویژن میں 6 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر لاڑکانہ، کمشنر شہید بینظیر آباد اور کمشنر سکھر کو جرمانہ کی رقم بڑہانے کی ہداہت کرتے ہوئے کہا کے تمام کمشنر خود پرائیز کنٹرول کو مانیٹر کریں۔ انہونے تمام ڈپٹی کمشنر کو منافع خوروں کے خلاف کاروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کے منافع خوروں کے اشیاء قبضے میں لے کر موقع پر سرکاری نرخوں میں آکشن کی جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے مزید کہا کے صوبے میں حکومت سندھ کی جانب سے قائم کردہ بچت بازاروں ضروری اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، تمام بچت بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزی اور پھل کے اسٹال لگائے جائیں۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر میرپور خاص کی سفارش پر ڈیوٹی انچارج مارکیٹ کمیٹی میرپور خاص کو غفلت برتنے پر معطل کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے کہا رمضان المبارک میں حکومت کے جاری کردہ احکامات پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔