کراچی (کرائم رپورٹر/نیٹ نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے احکاما ت تحت دعازہرا کے میڈیکل رپورٹس کے مطابق دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے،دعا زہرہ کاظمی کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کے مطابق ان کی عمر تقریباً 17 سال ہے۔پولیس سرجن سرٹیفکیٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر تقریباً 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔دعا زہرہ کی عمر کا اندازہ لگانے کیلئے جانچ سول اسپتال کراچی کی وومن میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر لاریب گل نے کی۔
کراچی سے لاپتا ہوکر اپنی پسند سے شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمرکا تعین کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے17 سال کے درمیان ہے، عمرکے تعین کا ٹیسٹ سول اسپتال کراچی میں کیا گیا، رپورٹ کل صبح پولیس کو باقاعدہ طور پر موصول ہوگی۔
خیال رہےکہ سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین کے لیے ٹیسٹ کرانےکا حکم دیا تھا۔’شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں‘: دعا کے بیان کے بعد عمر کے تعین کیلئے میڈیکل کا حکم
پسند کی شادی کرنیوالی کراچی کی دعا زہرہ کو پنجاب سے بازیاب کرا لیا گیا
گذشتہ روز دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو انتہائی سخت سکیورٹی میں سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم تھا جیسے ہی دعا بازیاب ہو پیش کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے بھی 10 جون کو دعا کو طلب کیا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ لڑکی اپنی مرضی سے صوبہ چھوڑ کر گئی اور اس نے پنجاب جاکر شادی کی۔لڑکی کے والد مہدی کاظمی کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ دعا کے برتھ سرٹیفیکیٹ میں تاریخ پیدائش27 اپریل2008 درج ہے، اس وقت دعا کی عمر 14 سال اور کچھ دن ہے۔