اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ٹیلی کام کمپنیز نے حکومت سے 5 سال کیلئے فائیو جی اسپیکٹرم کی مفت فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی حکام کے مطابق فائیو جی کی لانچنگ کیلئے عالمی قوانین کا جائزہ لینے کے ساتھ شراکت داروں سے مشاورت بھی کی جائے دستاویز کے مطابق حکومت سے کہا گیا ہے کہ 5 جی کے اثرات جانچنے کیلئے پہلے مفت استعمال کی اجازت دی جائے، ساتھ ہی 5 جی ہینڈ سیٹس اور ڈیوائسز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ بھی مانگی گئی ہے۔ٹیلی کام کمپنیز نے حکومت سے کہا ہے کہ 5 جی کے اثرات سامنے آنے کے بعد اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائے۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق حکومت 5 جی لانچنگ پر پالیسی ڈائریکٹو جاری کرے گی، 5 جی لانچنگ کیلئے شراکت داروں سے مشاورت کی جائے گی۔