اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)محکمہ موسمیات نے پیر اور منگل کو ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ساتھ ہی مختلف شہروں میں تیز بارش کے سبب پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں پیر اور منگل کو تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مغربی ہوائیں آج رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، کشمیر، گلگت بلتستان، پشاور، چارسدہ ، نوشہر ہ، ایبٹ آباد میں بار ش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، مری، گلیات، گوجرنوالہ، لاہور، فیصل آباد میں بھی جم کر بادل برسیں گے، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔