لاڑکانہ( رپورٹ ، محمد عاشق پٹھان)
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 26 جون کو الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلانیہ پولنگ کے حوالے سے ضلع لاڑکانہ میں پولنگ اسٹیشنز، ووٹرز، بلدیاتی کیٹیگریز اور متعلقہ امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں
1۔ الیکشن کیمشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
جس میں۔ ضلع/تعلقہ کائونسل، ٹائون کمیٹیز، میونسپل کمیٹیز، ٹائون میونسپل کارپوریشنز شامل ہیں ۔
26 جون کو پولنگ کے بعد ووٹس سے ضلع کائونسل میمبرز، چیئرمینز وائس چیئرمینز اور جنرل میمبرز کا انتخاب ہوگا، جبکہ خواتین، نوجوانوں، مزدوروں اور اقلیتوں کی خصوصی نشستوں پر انتخاب 26 جون کے بعد ہوگا۔
لاڑکانہ ضلع کائونسل 4 متعلقہ تحصیلوں پر مشتمل ہے جس میں تحصیل لاڑکانہ کی 13 تحصیل ڈوکری 10، تحصیل رتودیرو 12 اور تحصیل باقرانی کی 11 یونین کائونسلز کو ملا کر مجموعی طور پر 46 نشستیں ہیں جس پر 26 جون کی پولنگ کے بعد کے ہر نشست پر 1 ضلع کائونسل میمبر، 1 چیئرمین 1 وائس چیئرمین اور 4 جنرل میمبر کائونسلرز منتخب کیے جائیں گے جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین ضلع کائونسل کا انتخاب منتخب ممبران کریں گے۔
لاڑکانہ ضلع کی 46 یونین کائونسلز کے علاوہ 4 ٹائون کمیٹیز ہیں جو کہ چار شہروں، گیریلو، آریجہ، باڈھ، ڈوکری پر مشتمل ہیں ان ٹائون کمیٹیز کو آبادی کے لحاظ سے مختلف وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے ان ٹائون کمیٹیز پر گیریلو شہر کو 3 وارڈز، آریجہ کو 7 وارڈز، باڈھ کو 14 وارڈز، اور ڈوکری شہر کو 5 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے ان ٹائون کمیٹیز پر صرف جنرل میمبر/کائونسلر کا انتخاب ہوگا اور یہ ضلع کائونسل چیئرمین کے ماتحت ہونگیں۔
جبکہ رتودیرو اور نئو دیرو شہر پر مشتمل 2 الگ میونسپل کامیٹیز بنائی گئی ہیں نئودیرو میونسپل کامیٹی کو 7 وارڈز اور رتودیرو کو 10 وارڈز میں تقسیم کیا گیا ہے اور 26 جون کے انتخابات میں ان دونوں میونسپل کمیٹیز سے صرف وارڈز کائونسلر/جنرل میمبر کا انتخاب ہوگا اور یہ دونوں میونسپل کامیٹیز بھی ضلع کائونسل چیئرمین کے ماتحت کام کریں گیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلعی ہیڈ کواٹر شہر کو مختلف ٹائون میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا ہے اسی طرح لاڑکانہ شہر کو 4 ٹائونز میونسپل کارپوریشن سچل، دڑی، ایمپائر اور حیدری میں تقسیم کیا گیا ہے۔
لاڑکانہ کے 4 ٹائون میونسپل کارپوریشنز میں مجموعی طور پر 20 یونین کمیٹیز ہیں جس پر چیئرمین وائس چیئرمین اور ہر یو سی سے 4 جنرل کائونسلرز/میمبرز کا انتخاب ہوگا جو کہ بعد میں شہر کے مئیر کو منتخب کریں گے۔
اس طرح سے لاڑکانہ شہر میں میئر لاڑکانہ شہر کے علاوہ ضلع بھر کے علاقوں کے لیے ضلع چیئرمین منتخب ہوگا۔ ۔
لاڑکانہ ضلع میں مجموعی نشتوں، امیدواروں، ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنز کی تعداد مندرجہ ذیل ہیں۔
لاڑکانہ ضلع بھر میں ضلع کائونسل میمبرز کی 46 نشستیں ہیں جبکہ مجموعی طور پر 310 جنرل میمبرز/کائونسلرز، 66 چیئرمینز یو سیز اور 66 وائس چیئرمینز یو سیز کی نشستیں ہیں۔ جن پر مجموعی طور پر 1336 امیدوار مد مقابل ہیں۔
جن میں ضلع کائونسل میمبر کی 46 نشتوں پر 158 امیدوار مد مقابل ہیں، جنرل میمبرز/کائونسلر کی 310 نشتوں پر 971 امیدوار مد مقابل ہیں اور چیئرمین/ وائس چیئرمین کی یکجہ کیٹیگیری کی 66 نشستوں پر 207 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ امیدواروں کی مجموعی تعداد 1336 بنتی ہے۔
لاڑکانہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 12 امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا جا چکا ہے۔ اس لیے وہ 1336 میں شامل نہیں۔
لاڑکانہ ضلع میں کل خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 457 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 938 ہے جبکہ ووٹرز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 42 ہزار، 395 ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع بجر میں 709 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جن میں حساس اور انتہائی حساس کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔
بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئیندہ عام انتخابات میں ووٹر لسٹوں کی چھپائی سے قبل دسمبر 2021 سے سامنے آنے والے مختلف اعتراضات کے پیش نظر ضلع کے 153 ڈسپلے سینٹرز پر ووٹر لسٹیں فارم 15، 16 اور 17 کے ساتھ مہیا کی گئی ہیں ضلع بھر کے ووٹرز اپنے ووٹس کی درستگی، اندراج، جانچ پڑتال اور حذف کرنے کے متعلق متعلقہ فارمز بھر کر عملے کو دے سکتے ہیں جس پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سنوائی کریں گے ووٹرز کو یہ سہولت صرف 19 جون تک میسر ہوگی۔