اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز فنانس ڈویڑن میں ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سینیٹ آف پاکستان سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے وزیر خزانہ سے اپنی وزارت کے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی۔