کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت12ڈالرکی کمی سے 1969ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے معمولی اثرات مقامی گولڈ مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے اور فی تولہ سونے کی قیمت400روپے کی کمی سے2لاکھ8ہزار300روپے اوردس گرام سونے کی قیمت343روپے اضافہ سے 1لاکھ78ہزار584 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2270روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔