لاہور (نمائندہ خصوصی ) جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہرصدیق نے صدر اور وزیراعظم کوتوشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کے لئے خط لکھ دیا۔جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے خط 1990ءسے 2023ءتک توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کے لیے لکھا ہے۔سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ کے تحائف کی کتنی ادائیگی کی؟۔خط کے متن میں کہا گیا کہ لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کوتوشہ خانہ کے تحائف کی تفصیل پبلک کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم کے باوجود تاحال تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔