اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ کا بار بار ٹوٹنا سوالیہ نشان ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ افسوس ناک حقیقت یہ ہے کہ ایک جیسے مقدمات میں انصاف کا پیمانہ مختلف رہا ہے،ہمارا آج بھی موقف ہے کہ آئینی معاملات کیلئے علیحدہ آئینی عدالت کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آئین سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے، قوم تو پوچھتی رہے گی کہ بھٹو سے انصاف کیوں نہیں ہوتا ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اعتراف کر چکے ہیں کہ بھٹو صاحب کو پھانسی غلط تھی، عدلیہ کی تقسیم مکافات عمل ہے یا تاریخ کا انتقام۔