اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے پابند ہیں۔شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو مسلم لیگ کی خواہشات پرتوجہ نہیں دینی چاہیے، فل کورٹ کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قوانین اور انداز کا احترام کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائی اور فیصلوں کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس زمان پارک میں طلب کرلیا گیا، اس اجلاس میں عدالتی فیصلوں اور سیاسی امور پر مشاورت ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی ورکرز اور ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر بھی مشاورت ہوگی۔انہوںنے کہاکہ ہمیں کیسز اورعدالتوں میں الجھا کر انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہورہی ہے۔