اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) ملک میں بجلی کے بریک ڈاون کے معاملہ پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بجلی بریک ڈاون سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق بریک ڈاون کی وجہ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی صورت حال دیکھے بغیر بجلی کی ترسیل بنا ،گرڈ سٹیشنز پر بجلی کی ترسیلی حفاظتی انتظامات نہیں تھے، سپلٹنگ سسٹم غیر فعال تھا،گدو 747 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کر رہا تھا،پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی اوور فریکونسی کو متوازن کرنے میں نا کارہی، کے الیکٹرک ، بن قاسم پاورپلانٹ سے ٹرپنگ روکنے میں ناکام رہی۔نیپرا نے 6 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی تھی جس پر انکوائری کمیٹی نے رپورٹ چےئرمین نیپرا کو پیش کر دی ، انکوائر ی رپورٹ میں بجلی کے بریک ڈاون کا ذمہ دار این ٹی ڈی سی کو قرار دیدیا۔