اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری آبادی بہت زیادہ ہے پانی کا بجٹ جی ڈی پی کا 15 فیصد مختص کرنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاونوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا رکن اسمبلی محسن لغاری نے بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی میں تبدیلیوں کے ضمن میں پاکستان کو ارسال کردہ اطلاع نامہ سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کیا اور کہا کہ پانی ہماری بقا کا مسئلہ ہے ہمیں بھارت کو جواب دینا چاہیے تھا جو نہیں دیا گیا ۔اس پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے فوراً جواب دیا ہے اس حوالے سے آج ہماری میٹنگ ہے ہماری آبادی بہت زیادہ ہے پانی کا بجٹ جی ڈی پی کا 15 فیصد مختص کرنا چاہیے اس حوالے سے ہمیں قرارداد پاس کرنی چاہیے۔