اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخاب کے ایک دو سال کے التوا کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں عام انتخاب کے ایک دو سال کے التوا کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عام انتخاب کا جب ماحول بنے گا اس وقت دیکھیں کے ملک کے وسائل ہیں یا نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر عام انتخاب کے التوا کی کوئی تجویز سامنے آئی تو اس وقت پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر دیکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں دنیا کا مسئلہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے بنچ کو ٹوٹنا چاھیے تھا بعض جج اپنے آپ کو مختار کل سمجھتے ہیں ،ان کے سامنے نہ ملک معاشی حالات ہیں نہ ہی ان کے سامنے سیکورٹی کے مسائل ہیں۔