اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قاضی فائز عیسٰی سول ریویو پیٹیشن میں سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف کیوریٹیو ریویو پیٹیشن اور سی ایم اے واپس لینے کی منظوری دے دی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدر پاکستان نے ریفرنس دائر کیا جسے سپریم کورٹ آف پاکستان نے بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی صدر مملکت نے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ انیس احمد شہزاد کے حق میں سند اختیار پر بھی دستخط کر دیے۔