کراچی( اسٹاف رپورٹر)
ضلع ملیر میمن گوٹھ میں قبضہ مافیا سرگرم،بیوہ کی زمین پر جعل سازی کے ذریعہ قبضہ کا انکشاف،مختیار کار سہولت کار بن گیا تفصیلات کے
ڈپٹی کمشنر ملیر کی تمام ترکوششوں پر پانی پھیر دیا گیا.مختیار کارمحمد اسلم شر مراد میمن قبضہ مافیا کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات بنانے کا انکشاف ہوا ہے
ڈیہہ بازار میں ایک بیوہ کی پچیس ایکڑ زمین کے جعلی فارم سیون(7) پر این او سی جاری کر دی۔
زرائع کےمطابق فارم سیون پر پچھلی تاریخوں کی جعلی انٹریاں کر ڈالیں – بیوہ کی فریاد پر اینٹی کرپشن حرکت میں آگیا۔متاثرہ بیوہ کی جانب سے نیب سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق اسلم شر اور ٹپے دار مل کر اس کے علاوہ بھی بہت جعلی این او سی جاری کر چکے ہیں- ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دیھ تھڈو میں واقع نودو جوکھیو گوٹھ میں بھی چار ایکڑ تیس سالہ قیمتی زمین پر ناجائز قبضہ کر چکا ہے۔کروڑوں روپےکی زمین خردبرد کرکے فرنٹ مینوں اور رشتہ داروں کے نام پر ٹرانسفر کروالی گئی ہے ۔