کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔4 اپریل بروز جمعرات سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے جبکہ وفاقی ادارے اور بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔