کراچی( نمائندہ خصوصی )کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رمضان المبارک کی ساتویں سحری کلفٹن، بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ پر کی، لوگ گورنر سندھ کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے۔عوامی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری رمضان المبارک کی ساتویں سحری کے لیے کلفٹن، بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ پہنچے، وہاں موجود لوگوں نے گورنر سندھ کا پرتپاک استقبال کیا اور انکے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ عوام میں جانے کا مقصد ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے ،عوام سے رابطہ نہیں توڑوں گا اور انکے مسائل سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کرتا رہوں گا۔گورنر سندھ نے کہاکہ عوامی گورنر کا لقب دئیے جانے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے کہ گورنر ہاﺅس میں افطار کا سلسلہ پورے رمضان جاری رہے گا، عہدے ملنے پر عوام سے رابطہ توڑنا مناسب عمل نہیں۔عوام سے ملاقات کے لیے روزانہ کسی نہ کسی فوڈ اسٹریٹ پر جا رہا بوں، عوام کے درمیان جاکر حقیقی مسرت کا احساس ہوتا ہے۔فوڈ اسٹریٹ پر موجود عوام نے کہاکہ گورنر کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہیں۔