کوئٹہ( نمائندہ خصوصی ) کسٹم نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کروڑوں روپے مالیت کا چرس برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ کلیکٹریٹ کسٹم کویٹہ کے عملے نے کویٹہ کراچی روٹ پر لک پاس چیک پوسٹ کے قریب میاں غنڈی کے مقام پر کار سے بڑی تعداد میں چرس برآمد کر کے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کسٹم کے مطابق کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئیٹہ سمیع الحق کو خفیہ اطلاع ملی کہ کچھ منشیات کے اسمگلر اندرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس پر ایڈیشنل کلیکٹر آفتاب اللہ شاہ نے اسسٹنٹ کلیکٹر اسد علیم اور دیگر اسٹاف کو مزید سخت چیکنگ کے لیے متحرک کیا۔ رات گئے کوئٹہ سے کراچی جانے والے ایک کار رجسٹریشن نمبر AGH-110کو لکپاس کے قریب روکنے کی کوشش کی تو کار ڈرائیور نے کار بھگا نے کی کوشش کی ۔ کسٹم عملہ نے تعاقب کیا کچھ دور جاکر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کار کو چھوڑ کر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔ کسٹم عملہ نے کار کی جب تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی چرس برآمد کی گئی ۔چرس کی مقدار 178 کلو گرام ہے۔ جس کی قیمت گیارہ کروڑ روپے بنتی ہے۔نامعلوم ڈرگ اسمگلروں کے خلاف آئی آر درج کر کے کاروائی شروع کی ۔ گاڑی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے ۔کلیکٹر سمیع الحق نے انسپکٹر شبیر خان۔ انسپکٹر عیسی خان اور انسپکٹر اسحاق چارج سمیت تمام عملے کو کامیاب کاروائی پر شاباش دی ۔ کلیکٹر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کسٹم کی جانب سے تواتر کیساتھ منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے کئ کامیاب کاروائیاں کی۔ جنکے مثبت نتائج سامنے آریے ہیں مزید کسٹم چیک پوسٹ کاعملہ 24 گھنٹےالرٹ ہے اوراسمگنگ کے قبیح کاروبار کی روک تھام میں کلیدی کرداراداکررہا ہے۔