ریاض ( نیٹ نیوز)
سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس کے حادثے کے نتیجے میں 20 افراد راہی عدم لبیک کہہ گئے اور متعد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو سعودی شہر ابہا میں پیش آیا، عمرہ زائرین سے بھری ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہلے پل سے ٹکراکر الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیرملکی سوار تھے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جارہے تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے