پشاور (اسٹاف رپورٹر )اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پشاور کی مشترکہ کارروائی 120 کلو منشیات برآمد کرکے دو ملزم گرفتار کو کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پشاور کی مشترکہ کارروائی 120 کلو منشیات برآمد کرکے دو ملزم گرفتار کو کرلیا ۔
شُعبہ بازار، پشاور کے قریب دو گاڑیوں سے مجموعی طور پر 120 کلوگرام منشیات برآمد لی گئی برآمدشدہ منشیات میں 108 کلوگرام چرس اور 12 کلوگرام افیون شامل ہے۔مذکورہ منشیات دونوں گاڑیوں میں مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔
اے این ایف ذرائع کے مطابق دورانِ کارروائی اسلام آباد کے رہائشی ظہیر حسین شاہ اور اٹک کے رہائشی سعید افسر نامی دو ملزمان گرفتار۔ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔