لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجھے بیرسٹر حسان خان نیازی کو کوئٹہ پولیس نے ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کی دفعہ 3 کے تحت گرفتار کر لیا۔کوئٹہ پولیس حکام کے مطابق حسان نیازی کو ڈسٹرکٹ جیل سے صدر تھانہ منتقل کردیا گیا ۔یاد رہے کہ حسان نیازی کو گزشتہ روز کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی تاہم انہیں ضمانت کے باوجود بھی رہا نہیں کیا گیا تھا۔