کراچی ( بیورو رپورٹ ) قونصل خانہ جاپان کراچی اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن )پی جے سی اے(، سندھ کے
اشتراک سے جاپان معلوماتی اور ثقافتی مرکز میں جاپانی زبان کا 37واں تقریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔ مقابلے میں جاپانی زبان کے کورس کے سات طالب علم شریک ہوئے، جنہوں نے مختلف موضوعات کا چناؤ کرتے ہوئے جاپانی زبان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔اس موقع پر پی جے سی اے کی صدر محترمہ سعدیہ راشد نے کہا کہ کسی غیر ملکی زبان کو سیکھنا آسان عمل نہیں، البتہ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تقریب میں شامل نوجوان جاپان کی ثقافت اور انداز فکر کو سیکھتے ہوئے اپنی انفرادی ترقی کی منازل تجربات اور وسیع نقطہ نظر کی بنیاد پر طے کر سکیں گے۔
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں جاپانی قونصل جنرل، اوداگیری توشیو نے بھرپور دلچسپی اور
توقعات کے ساتھ مقررین کے موضوعات کی وسعت اور دلچسپ لیکن مشکل نوعیت پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید
کہا کہ مقابلے کے چند شرکاء شاید مستقبل میں جاپانی جامعات میں پڑھائی کریں یا کسی جاپانی کمپنی میں مالزمت اختیار
کریں، لیکن وہ جو بھی راستہ اختیار کریں وہ انکے ملک و قوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور جاپان کے دو طرفہ
تعلقات کی مضبوطی میں سنگ میل ثابت ہو۔
تقریب کے تمام مقررین نے گزشتہ چھ ماہ کی محنت سے حاصل کی گئی جاپانی زبان کی صالحیتوں کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کیا اور سامعین کی توجہ کو اپنی جانب مرکوز رکھا۔ تقریب کے تمام ججوں نے مقررین کی تعریف اور حوصلہ
افزائی کی جس کے بعد مقررین اور جاپانی زبان کے کورس کے طالب علموں میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔