کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں 24 گھنٹوں میں ڈاکوﺅں نے ایک بزرگ شہری کی جان لے لی جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میں 10 شہری زخمی ہوگئے۔لانڈھی شرافی گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر ذوالفقار نامی شہری زخمی ہوگیا، اورنگی ٹاﺅن پانچ نمبر میں 25 سالہ صالح، بلدیہ ٹاﺅن میں 45 سالہ محب، نادرن بائی پاس کے قریب 60 سالہ شرافت اور فیڈرل بی ایریا میں معاذ واسطی نامی نوجوان زخمی ہوا۔نیو کراچی نمبر ساڑھے چھ کے قریب نصراللہ، دھوراجی میں حبیب شاہ، منگھو پیر میں عبدالمالک اور نارتھ ناظم آباد میں محمد نعیم ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں طارق روڈ کے قریب ملزمان نے 125 موٹر سائیکل چھیننے کی مزاحمت پر ایک دکان کے بوڑھے چوکیدار کی جان لی لی تھی۔پولیس کے ناکے اور اسنیپ چیکنگ ڈاکوں کا راستہ نہیں روک سکے جبکہ شہری خوف کا شکار ہیں۔