کراچی (نمائندہ خصوصی ) صوبائی وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، اس سازش میں جو لوگ استعمال ہو رہے ہیں وہ پاکستانی ہیں، اس ملک کو کمزور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد اور مرحوم عبد الستار ایدھی پاکستان کے غیر جانبدار شخصیات تھیں جنہوں نے عمران خان کی اصلیت وزیراعظم بننے سے بہت پہلے عیاں کردی تھی ، انہوں نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر اسرار احمد نے واضح طور پر بتادیا تھا کہ عمران خان اسرائیل اور یہودیوں کے اشاروں پر چل رہے ہیں ، جبکہ عبدالستار ایدھی بھی عمران خان کی سازشوں کی نشاندہی کر چکے تھے کہ وہ کس طرح شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کے لیے ان کے پاس حمید گل کے ساتھ آئے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا کو ڈاکٹر اسرار احمد اور عبدالستار ایدھی کی ویڈیوکلپس دکھائیں ۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی متعدد بار غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات میں ملوث رہے ہیں، ان کا مواخذہ ہونا چاہیے، لیکن اس کے لئے اسمبلی میں نمبرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی پی ٹی آئی کے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے وقت کیوں خاموش رہے ، انہوں نے اس وقت خط کیوں نہیں لکھے۔ عارف علوی کا بیٹا سوشل میڈیا سیل کی سربراہی کر رہا ہے اور اداروں کے خلاف مہم چلانے میں سب سے آگے ہے، انہوں نے کہاکہ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی غیر آئینی رولنگ پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ، صدر عارف علوی نے غیر آئینی اقدام کیا تو کیوں نہیں ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں میں چھ ملزمان کو ثبوت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا ، معصوم لوگوں کو قتل کر دیا گیا، سی ڈی اہلکاروں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔ اس وقت وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب کون تھے ، صدر مملکت کی اس وقت اپنی آنکھیں کیوں بند تھیں، انسانی حقوق کی بات کیوں نہیں کی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے ، کہ عمران خان کے مشن میں کون کون ان کے ساتھ ہے اور ان کے غیر آ ئینی اور غیر قانونی کاموں کو کمیشن کے تحت دیکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی شخص ، کسی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ملک کے خلاف گھناونی سازشیں کر رہے ہیں ۔ ہمیں اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے ایک ہونا پڑےگا ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سازشوں میں اندرونی لوگ استعمال ہو رہے ہیں عمران خان یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں یہ لارجر گیم ہے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ارشد شریف نے بھی اپنے پروگرام میں عمران خان کی فارن فنڈنگ پر سوالات اٹھائے تھے اور پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے ملنے والی فنڈنگ کے شواہد اپنے پروگرام میں دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب چیزوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے ، عوام سوچیں ہمارے لئے سب کچھ ہمارا ملک ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف زلمے خلیل زاد اور دیگر کے بیانات کی سخت مذمت کرتے ہیں، اس معاملے پر وزارت خارجہ نے مناسب جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی غیر ملکی قوتیں مداخلت کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ پہلے ہی نااہل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی بچی کو قبول کرنے سے انکاری ہیں ۔ انہوں نے کہا وہ قانون کے طالب علموں کو چیلنج کرتے ہیں کہ کیا بچوں کو چھپانا نا اہلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک رہنما کو اس بنیاد پر نا اہل قرار دیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے خاندان کے افراد کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کوریلیف دینے کے لئے کابینہ نے فیصلے کئے تھے ، جس کے تحت صوبے بھر میں 135بچت بازاریں مختلف شہروں میں لگنی شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78 لاکھ خاندانوں کوآٹے کی خریداری پر سبسڈی دی جارہی ہے ، جس پر 15.6 ارب روپے خرچ …