لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک کے پیش نظرریسٹورنٹ کے اوقات کارتبدیل کر کے ریسٹورنٹس کوافطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دیدی ۔لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی۔عدالت نے رمضان المبارک کے پیش نظرریسٹورنٹ کا اوقات کارتبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔عدالت نے رمضان المبارک کے پیش نظر ریسٹورنٹس کوافطاری سے سحری تک کھولنے کی اجازت دیدی ۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ گندا پانی جس طرح دریا میں جا رہا ہے وہی پانی فصلوں میں لگایا جارہا ہے اسی پانی سے سبزیاں اگائی جارہی ہیں۔عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے بچوں کی گروتھ نہیں ہو پارہی ایسی رپورٹیں ہمارے سامنے آئی ہیں،آپ ان انڈسٹری کے خلاف کاروائی کریں جنکا گندا پانی دریا میں جا رہاہے۔