اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے افسران شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج کے 8خلاف ٹک ٹاک اکاونٹس، 44 ٹوئٹر اکاو¿نٹس اور 50 سے زائد فیس بک اکاونٹس سے پراپیگنڈہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہو گی، ٹاسک فورس سوشل میڈیاسے متعلق سفارشات بھی دے گی۔