کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کراچی کی صدر وومن ونگ فضہ ذیشان نے کہا کہ حکومت نے پنجاب کے الیکشن ملتوی کرکے انتخابات سے بھاگنے کا شارٹ کٹ لیا ہے،الیکشن کمیشن اس عمل میں حکومت کا سہولتکار بنا، صرف ایک عمران خان اس حکومت کیلئے خوف کا باعث ہے، عمران خان سے شکست یہ حکومت پہلے ہی قبول کرچکی ہے،کیا عمران خان، ملک اور غریبوں کا سوچنا چھوڑ دے ؟ صرف اپنا سوچے تو ساری دشمنی ختم ہو جائے گی، عمران خان عوام کے مفاد کا سوچتا ہے فضہ ذیشان نے مزید کہا کہ حکومت کی عمران دشمنی عوام سے دشمنی کے برابر ہے،یہ حکومت ائین کو تسلیم نہیں کررہی تو عوام انہیں کیوں تسلیم کریں،الیکشن کمشن کا فیصلہ آئینی بحران پیدا کررہا ہے،ائین کے مطابق انتخابات 90 روز میں ہونالازمی ہیں، چیف جسٹس حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف سخت نوٹس لیں، عمران خان کو ہرانے کیلئے ساری سیاسی جماعتیں ایک ہوگئی ہیں مگر ہر بار انہیں منہ کی کھانی پڑتی ہے۔