کراچی(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات دینا بند کریں ، انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ لگتا ہے عمران خان کے ذہن پر جادو ٹونے کا زیادہ اثر ہوگیا ہے ، عمران خان آج اپنے خطاب میں بہکی بہکی باتیں کر رہے تھے ، اس سے لگ رہا تھا کہ عمران خان شدید خوف میں مبتلا ہیں ، صوبائی وزیر نے کہا کہ تعجب سمجھیں یا حسن اتفاق کہ بیرونی ممالک کے لابسٹ جو کہ عمران خان کے پے رول پر ہیں ، وہ روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے حق میں بیانات جاری کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کی جانب سے عمران خان کے حق میں بیانات کو پاکستان کی خودمختاری میں مداخلت سمجھتے ہیں ، عمران خان کان کھول کر سن لیں، پاکستان میں حکومت لابنگ فرم اور بیرونی دباؤ میں نہیں آئے گی ،