اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق صدرآصف زرداری پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید احمد کے وکیل کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش ہوگئے۔ڈسٹرکٹ جج نے استفسار کیا کہ کیا مقدمے کا چالان آگیا ہے۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ مقدمے کا چالان آچکا ہے۔شیخ رشید نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میرے وکیل سپریم کورٹ میں ہیں اس لئے آج پیش نہیں ہوسکے، مقدمہ ختم کرنے کے حوالے سے درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو حاضری لگا کر واپس جانے کی اجازت دے دی اور سماعت ملتوی کردی ۔