اسلام آباد( کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت جلاوگھیراو اور احتجاج پر شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں دس اپریل تک عبوری ضمانت منظور کر لی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ۔شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی آرز میں کیا الزام لگایا گیا ہے جس پر شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الزام لگایا گیا یے کہ شاہ محمود قریشی کی ایمائ اور سازش پر احتجاج ہوا عدالت نے استفسار کیا کہ اس سازش کا گواہ کون ہے دیکھ لیتے ہیں کس نے سازش کی اور کس نے حکم دیا فی الحال تو عبوری ضمانت دے رہے ہیں اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کوئی لمبی تاریخ دے دیں کیسز کافی ہو چکے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ کیسز تو واقعی کافی ہو گئے ہیں ہمارے پاس سینکٹروں کیس تو صرف ضمانتوں کے ہو گئے ہیں دس اپریل کی تاریخ رکھ رہے ہیں تاکہ آپکے باقی کیسز بھی ساتھ رکھ لیں عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت دس اپریل تک دے دی۔